ابنا: شامي فوج القلمون کے علاقے ميں مسلح دہشت گردوں کا مسلسل پيچھا کررہي ہے اور اس علاقے ميں فوج اور د ہشت گردوں کے درميان شديد لڑائي بھي ہوئي ہے - ادھر شام کے شمالي صوبے حلب کے عين العرب نامي علاقے ميں داعش کے دہشت گردوں اور علاقے کي حفاظت پر مامور سيکورٹي فورس کے درميان لڑائي ميں پندرہ سيکورٹي اہلکار مارے گئے - يہ بھي خبر ہے کہ حماہ شہر کے مشرقي علاقے ابودالي ميں قبائل اور دہشت گردوں کے درميان لڑائي ميں نو تکفيري دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں -
اس درميان شام کي فضائيہ کے جنگي طياروں نے بھي حلب کے علاقے عطشان ميں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کئي بار بمباري کي - شامي فوج نے حلب شہر کے شمال ميں واقع الصناعيہ کے قريب کفر صغير نام کے اہم اور اسٹرٹيجک گاؤں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراليا ہے –
.......
/169